3 نئی دواؤں کی پیداوار کا آغاز/ ایران کی ادویات کی برآمدات میں بھی 150 فیصد اضافہ

تہران/ ارنا- ہفتے کے روز ایران کے مختلف علاقوں میں سیفالوسیپورین، بعض ادویات کی کورنگ اور کیپسول بنانے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح ہوا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح ملک سالانہ 25 لاکھ ڈالر مذکورہ ادویات کی درآمدات سے بے نیاز ہوجائے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

اس موقع پر نائب وزیر صحت نے کہا کہ خودکفالت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایران کی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی پلاننگ مکمل ہوچکی ہے اور برآمدات پر نظر رکھتے ہوئے ترقی کے راستے کو ہموار کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایرانی ادویات کی برآمدات میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آئندہ تین مہینے کے دوران بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کی متعدد مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی اور پہلی بار ایران کے اندر انسولین انجیکشن کی پیداوار کا آغاز ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .